پاکستانتازہ ترین

مکہ میں حج سکیورٹی فورسز کی پریڈ، حج کی سکیورٹی کیلئے تیاریوں کا مظاہرہ

مکہ مکرمہ میں سعودی حج سکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ کا انقعاد کیا گیا جس میں سکیورٹی فورسز نے حج کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق تیاریوں کا مظاہرہ بھی کیا۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز ہو نے والی اس پریڈ میں حج سکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پریڈ میں مختلف یونٹس نے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر فیلڈ اور سکیورٹی ڈرلز کا بھی مظاہر ہ کیا گیا جن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے، ہجوم کو کنٹرول کرنے اور حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عملی طریقہ کار دکھائے گئے۔

پریڈ میں گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور حج آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات کی نمائش بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ سکیورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اور فیلڈ سپورٹ گاڑیوں نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker