انٹرنیشنل

ذی الحج کے پہلے جمعے میں لاکھوں زائرین کی مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی

مسجد الحرام میں ذی الحج کے پہلے جمعے لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی۔

مسجد الحرام میں آج خطبہ جمعہ دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے پہلے 10 دنوں کی روحانی فضیلت بیان کی۔

انہوں نے کہا کہ ان بابرکت دنوں میں کیے جانے والے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہوتے ہیں۔

شیخ ماہر المعیقلی نے حجاج کرام کو تلقین کی کہ وہ مناسکِ حج کی حرمت کا خیال رکھیں اور سرکاری ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر اجازت حج کرنا دوسروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور حج کے منظم اور محفوظ انتظامات میں خلل ڈالتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker