مقامی خبریں
قلات سے نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اغوا کر لیا

قلات سے نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اغوا کر لیا
🔶 *کوئٹہ —* بلوچستان کے ضلع قلات سے نامعلوم مسلح افراد نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے آفیسر سمیت دو افراد کو اغوا کر لیا۔
🔶 پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ قلات سے 42 کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم اور ان کے ساتھی سعید کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ کوئٹہ سے کراچی کی جانب جا رہے تھے۔
🔶 پولیس کے مطابق مسلح افراد نے نجی گاڑی کے ڈرائیور اور ایک اور مسافر کو چھوڑ دیا جنہوں نے واقعے کی اطلاع قلات پولیس کو دی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مزید کارروائی جاری ہے



