پاکستان

بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

بنوں میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس ( سی پی او) کے مطابق بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں صبح سویرے پولیس اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور اس دوران دہشتگردو ں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی نقل وحرکت نگرانی کے لیے جدید ڈرون اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 10کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، خیبرپختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئےفرنٹ لائن پرکھڑی ہے، دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker