
برطانوی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹیسٹ میچ ایسے وقت میں شیڈول کیا گیا ہے جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی جاری ہوگی، انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان نے 2027 میں وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور انگلینڈ کے پاس ایشز سیریز سے قبل ایک ٹیسٹ میچ کی جگہ خالی تھی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلش ٹیم کا فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) اولمپک گیمز کے ساتھ بھی تصادم کر رہا ہے کیونکہ اولمپکس کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔
یہ بھی رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 2028 میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، اولمپکس گیمز 14 جولائی سے 30 جولائی 2028 تک منعقد ہوں گے۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے بہترین آل فارمیٹ کھلاڑیوں کا اولمپکس کی وجہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔



