پاکستان

عیدالاضحٰی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، پہلی ٹرین آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی

عیدالاضحٰی کے موقع پر چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ پہلی خصوصی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے آج صبح 10 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 8 اکانومی بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان،لاہور سے ہوتی ہوئی 24 مئی کو راولپنڈی پہنچے گی، ٹرین میں 500 سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرین کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker