پاکستان

سکردو، ریسکیو 1122 نے گمشدہ جاپانی سیاح کی لاش ڈھونڈ لی

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مسلسل 7 روز تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد لاپتہ جاپانی سیاح کی لاش تلاش کرلی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاپانی سیاح کی لاش حسین آباد کے علاقے ماسور راک میں ایک گہری کھائی میں پھنسی ہوئی تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور خطرناک مقامات پر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھا۔

حکام کے مطابق رسیوں اور خصوصی ریسکیو آلات کی مدد سے لاش کو کھائی سے نکال کر نیچے منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، مقامی کمیونٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker