شکارپور: کچے سے بازیاب 11 سالہ بچی خاندان کے حوالے کردی گئی

پشاور سے تعلق رکھنے والی 11سالہ بچیحورم پٹھان شکارپور کچے سے بازیاب جبکہ آپریشن میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کامیاب آپریشن پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ایس ایس پی شکارپورمحمدکلیم ملک اور آپریشن میں حصہ لینے والی پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے افسران و جوانوں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس ہی شکارپورمحمدکلیم نے آئی جی سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شکارپورکے کچے کے علاقے کوٹ شاہومیں دوروزقبل سخت آپریشن کا آغآزکیاتھا جس کے نتیجے میں 22مئی کو لاہور کی رہائشی نوکری کے جھانسے میں اغوا ہونے والی لڑکی جنیفرعامرمسیح جبکہ 23مئی کو پشاورسے تعلق رکھنے والی حورم سعید پٹھان کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ جبکہ آپریشن کے دوران دواغواکارڈاکو عبدالوحیدعرف ملا اور یاسین بنگلانی بھی ہلاک ہوئے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں نے بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروایا، جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شکارپور پولیس اور آپریشن میں شریک افسران و جوان شاباش کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر معصوم بچیوں کو بازیاب کروایا۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سندھ پولیس کے آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے



