پاکستان

پاکستان بھر سے آج بھی اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی

پاکستان بھر سے آج بھی اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ صرف 430 آپریٹ ہوئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انتظامی وجوہات کی بنا پر 24 گھنٹے میں کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134اور لاہور سے 100 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے آج 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ فیصل آباد 5، 5 پشاور 4 سکھر ،گلگت کی 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لوڈ میں کمی پر جدہ کی 20 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker