پاکستان

دتہ خیل اور بنوں میں فورسز کا آپریشن ، فتنہ الخوارج کے 27 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائیاں کرکے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 11خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

علاقے میں چھپے خوارج کے خاتمےکیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری انسداد دہشتگردی مہم قوت کیساتھ جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شمالی وزیرستان میں11 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے وطن عزیز کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد ہلاک

ہمارے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،ملک کے کونے کونے سے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

بنوں میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ روز پاک فوج، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے خوارجی سرغنہ زمری نور اور افغان خوارجی کمانڈر عبداللہ سعید کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی کٹھن اور طویل آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے۔ کارروائی کے دوران پولیس کے دو اہلکار، کانسٹیبل وحید اللہ خان اور نوراللہ خان فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ، 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق

شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، علاقہ عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker