انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کا معاملہ، 6 اہلکار معطل

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا جس کی تحقیقات کے بعد اب پولیس 6 اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 10 مئی کو بنگلورو کے علاقے کگلپورا میں پیش آیا جہاں وزیر اعظم ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا تھا کہ وزیراعظم مودی کی آمد سے قبل معمول کی سکیورٹی چیکنگ اور کلیئرنس آپریشن کے دوران قافلے کے روٹ کے قریب سے جیلاٹن اسٹکس برآمد ہوئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکا خیز مواد وزیراعظم کے روٹ کے قریب کیسے پہنچا اور آیا اس کے پیچھے کوئی دانستہ کارروائی تھی یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker