بزنس
امریکا ایران متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں سے قبل خریداری کی لہر دیکھنے میں آئی اور آج انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔
امریکا اور ایران کے درمیان متوقع معاہدے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 4013 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 857 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔


