پاکستان
چین اور پاکستان آہنی بھائی،ایسےتعلقات کی مثال نہیں ملتی:وزیراعظم چینی صدر سے ملاقات میں گفتگو
وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں ، ایسے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دے کر دنیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کر رہا ہے ، صدر شی جن پنگ بیلٹ اور روڈ اقدامات کے ذریعے دوستی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ پاکستان میں بہت سی اصلاحات کی ہیں ۔ مگر ابھی بہت کام باقی ہے ۔ نائب وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی منفرد شراکت سے ہماری ٹیم زبردست کام کر رہی ہے ۔



