پاکستان

سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا امکان

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. جس کے بعد عام صارفین کے لیے سولر سسٹم لگوانا مزید مشکل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ملک میں مختلف شعبوں میں دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان میں الیکٹرک گاڑیاں، ہائبرڈ گاڑیاں اور سولر پینلز کو بھی “اشرافیہ” کی ضرورت قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہےْ جس کے نتیجے میں سولر سسٹم کی مجموعی لاگت میں اضافہ متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اور طویل المدتی بیل آؤٹ پروگرام پر مذاکرات کر رہا ہے، جس کے باعث ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور رعایتی استثنیٰ ختم کرنے جیسے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

ماہرین کے مطابق اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو ملک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے اور صارفین کے لیے سولر انرجی اختیار کرنا نسبتاً مشکل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker