بلوچستان

زیارت : ویگن اور کار میں تصادم سے 10 مسافر زخمی

زیارت کے علاقے میں ویگن اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زیارت کے علاقے کچھ کے مقام پر تیز رفتار مسافر ویگن اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسری جانب گوادر کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر میں فقیر کالونی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

Share this:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker