World

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ اچانک منسوخ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ اچانک منسوخ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ گلوکار بہت زیادہ معاوضہ لیتے ہیں، ان کی موسیقی بیزارکرتی ہے، یہ گلوکار شکایتوں کے لیے کچھ نہیں کرتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ کانسرٹ کی بجائے میک امریکاگریٹ اگین ریلی نکالی جائے گی۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کے نان پرافٹ گروپ فریڈم 250 کی جانب سے 16 روزہ جشن کا اعلان کیا تھا جس میں نیشنل مال پرکانسرٹ ہونا تھا، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق پچھلےچندروز میں کئی گلوکاروں نے کانسرٹ میں پرفارم کرنے سے ہی انکارکر دیا تھا۔

اب کانسرٹ کی بجائے 24 جون کو صدرٹرمپ ریلی سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker