انٹرنیشنل
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جون کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
نئی قیمتوں کے تحت سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 سے بڑھا کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول 3.83 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ مئی میں اس کی قیمت 3.55 درہم تھی۔
متحدہ عرب امارات میں ای پلس پیٹرول کی قیمت 3.76 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے جو مئی میں 3.48 درہم تھی۔
دوسری جانب امارات میں ڈیزل کی قیمت 4.69 درہم سے کم کرکے 4.33 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



