Sindپاکستان

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، الیکٹرک بس سروس بھی متاثر

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے الیکٹرک بس سروس بھی جزوی متاثر ہوئی ہے۔

پیپلز بس سروس کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین روز سے مہران ڈپو پر بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث ای وی بسوں کی جگہ دوسری ہائبرڈ بسیں چلائی جارہی تھیں۔

انتظامیہ کے مطابق ای وی 1 ملیر کینٹ سے سی ویو، ای وی 3 ملیر کینٹ سے نمائش لائی جاتی ہے جب کہ آر ون پنک بس کھوکھرا پار سے ڈاکیارڈ تک چلائی جاتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں روٹس ای وی بس سروس کے ہیں جو مہران ڈپو سےچلتے ہیں، اگر بجلی کی فراہمی کو بحال نہیں کیا گیا تو یہ روٹس معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker