Sindپاکستان

کراچی: شارع فیصل پر لین خلاف ورزی پر پہلے دن کتنے چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری

کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن کیے جانے والے چالان کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان کیے گئے اور تمام چالان میٹروپول سے ائیرپورٹ آنے جانے والی سڑک پر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جون کو 11 کیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان کیے گئے جن میں 2 بڑی بسوں، 2 کوسٹر ، ایک ڈبل کیبن اور دیگر گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے۔

اس کے علاوہ 6 منی بسوں، 3 منی ٹرکس، 21 سوزوکی پک اپ، 3 ٹرک، 4 وین اور 2 واٹر ٹینکرز کے چالان کیے گئے جب کہ سب سے زیادہ 43 موٹر سائیکلز کے چالان ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق تمام چالان ممنوعہ لین میں گاڑی چلانے پر کیے گئے جب کہ فاسٹ لین میں آہستہ گاڑی چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker