انٹرنیشنل

ایران کا عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام

ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا اقدام اٹھالیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صرف ایران اور عمان وہ 2 ملک ہیں، جنہیں آبنائے ہُرمُز پر خود مختاری کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبی گزرگاہ میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول کا نیا ضابطہ عمل نافذ کیا ہے اور یہ انتظامات عمان کو اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔

کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے عمان پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کی پروا نہ کرے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر عمان نے آبنائے ہُرمُز پر دوسرے ملکوں کی طرح برتاو نہ کیا تو وہ اسے تباہ کردیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker