پاکستان

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے اوقات کار کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ ٹیک اوے اورڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اورٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker