جرم

منشیات کیس: پنکی کا وائس نوٹ کی تصدیق سے انکار، ملزمہ کی آواز کا فارنزک کروانے کیلئے اجازت طلب

کراچی: منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے دوران تفتیش وائس نوٹ کی تصدیق سے انکار کردیا۔

ملزمہ کے انکار کے بعد تفتیشی افسر نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سے جیل میں ملزمہ کی آواز کا نمونہ ریکارڈ کرنے کیلئے اجازت طلب کرلی۔

تفتیشی افسر کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ کے متعدد وائس نوٹ ملے ہیں تاہم ملزمہ کی جانب سے وائس نوٹ کی تصدیق سے انکار کیا گیاہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ منشیات کیسز کی تحقیقات کیلئے وائس نوٹ اہم شواہد ہیں لہٰذا ملزمہ کی آواز اور وائس نوٹ کا فارنزک ضروری ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ فارنزک سے وائس نوٹ کے اصل ہونے کی تصدیق ہوسکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker