انٹرٹینمنٹ
عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے قانون بنایا جائے، فلک شبیر کی مریم نواز سے درخواست
پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوٹ سے متعلق درخواست کردی۔

فلک شبیر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو صوبے میں ویپنگ پر پابندی لگانے پر سراہا۔
عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے قانون بنایا جائے، فلک شبیر کی مریم نواز سے درخواست
اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سےعاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازار، سڑکوں میں چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے بھی کوئی قانون بنایا جائے، نہیں تو ثقافتی طور پر ہم تباہ ہوجائیں گے۔



