پاکستان

اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم ہے، پی ٹی اے

پی ٹی اے نے سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم ہے اور اس پر سزا ہو سکتی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال بھی غیرقانونی ہے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی سم کے ذریعے ہونے والی غیرقانونی سرگرمی کی ذمہ داری اس صارف پر عائد ہوگی جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے۔پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام سمز سے باخبر رہیں اور کسی بھی نامعلوم یا غیرضروری سم کو فوری طور پر بلاک کروائیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی سم صرف مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کی جائے تاکہ غیرقانونی استعمال اور دھوکہ دہی کے واقعات سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ سائبر جرائم اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker