پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

صادق آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 266 اور پارٹی کے سوشل میڈیا ٹیم پنجاب کے ہیڈ سردار صفدر خان لغاری لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سردار صفدر خان لغاری معدے کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز ان کی سرجری بھی کی گئی تھی

تاہم طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے، وہ ایم این اے سردار محمد اظہر خان لغاری کے صاحبزادے تھے۔

نامور اردو شاعر بشیر بدر انتقال کر گئے

ان کے انتقال کی خبر صادق آباد سمیت سیاسی و سماجی حلقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے ان کے انتقال پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker