
محکمہ موسمیات کی جانب سے 7 تا 12 جون ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اس دوران شہر قائد میں بھی 8 سے 12 جون تک درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتاہے۔
کراچی میں آج دن کےوقت گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس ہو سکتی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں بچے، خواتین اور بزرگ احتیاط کریں، شہری صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری پانی زیادہ استعمال کریں۔



