Gilgit-Baltistanپاکستان

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔

گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا، انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑےہیں، پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اسکردو میں غیرمتعلقہ افرادکے پولنگ اسٹیشن کے قریب آنے پرتکرار ہوئی تاہم پولیس نے صورتحال کو قابو کرلیا جبکہ استورکے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر بھی پولنگ سست روی کا شکار ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور اس موقع پر کہا کہ پولنگ وقت پر شروع ہوئی، لوگ جوش وخروش سے ووٹ کاسٹ کررہےہیں۔

واضح رہے الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، 349 پولنگ اسٹیشن حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیے گئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے پیپلز پارٹی کے 23 ، ن لیگ 22، استحکامِ پاکستان پارٹی 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11 اور جے یو آئی ف کے 9 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6 ،6 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انتخابات کو پر امن بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات انتخابات کیے گئے، مقامی پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی سکیورٹی کے لیے موجود رہی، انتخابی حلقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں کئی حلقوں میں بڑے مقابلے متوقع
جی بی اے 1گلگت میں پی پی کے امجد حسین،ن لیگ کےشفیق الدین، آئی پی پی کے سلطان رئیس اور آزادامیدوار آصف عثمانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، جی بی اے 2گلگت میں ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمٰن، پی پی کے جمیل احمد، آئی پی پی کے فتح اللہ اور آزاد امیدوار عتیق پیرزادہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

جی بی اے18 دیامر میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور آئی پی پی کے امیدوار گلبرخان کا مقابلہ ن لیگ کے کفایت الرحمٰن سے ہے۔

جی بی اے 19 غذر میں آزاد امیدوار نواز خان ناجی، پی پی کے جلال شاہ اور ن لیگ کے ظفر محمد اہم امیدوار ہیں، اسی طرح جی بی اے 13 استور میں آزاد امیدوار شاہدہ خورشید، ن لیگ کے رانا فرمان علی اورپی پی پی کے فہد حنیف اہم امیدوار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker