پاکستان

‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کا گلوکار فلک شبیر کے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق مطالبے پر ردعمل سامنے آگیا۔

خیال رہے کہ فلک شبیر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو صوبے میں ویپنگ پر پابندی لگانے پر سراہا تھا اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست کی تھی۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا تھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے، لیکن 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سےعاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازار، سڑکوں میں چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے بھی کوئی قانون بنایا جائے، نہیں تو ثقافتی طور پر ہم تباہ ہوجائیں گے۔

پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کے کپڑوں سے نکلےگا۔ آپ کبھی استنبول گئے ہوں تو وہاں خواتین کے لباس پر کوئی بات نہیں کرتا، یہاں پاکستان میں جس کا جو دل کرتا ہے سوشل میڈیا پر آکر بولنا شروع کر دیتا ہے۔ ایسی ذہنیت کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ رہا۔ خدارا اپنے کام سے کام رکھنا شروع کر دیں تو معاشرے کیلئے یہ ایک بڑی خدمت ہوگی’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker