پاکستان
راولاکوٹ میں شرپسندوں کی فائرنگ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 4 اہلکارشہید

راولاکوٹ میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزادکشمیر کے مطابق فائرنگ سے 20 سے زائد پولیس اورسکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
آئی جی آزاد جموں وکشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے منصوبہ بندی کےساتھ اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔



