بلوچستان

دالبندین: ایمبولینس پر مسلح افراد کی فائرنگ، پانچ افراد زخمی

دالبندین: ایمبولینس پر مسلح افراد کی فائرنگ، ,پانچ افراد زخمی، کوئٹہ منتقل
دالبندین: گزشتہ شب مسلح افراد کی جانب سے ایک ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رات 12 بجے سابق اسسٹنٹ کمشنر خالق داد بڑیچ کی اہلیہ کی میت کو کوئٹہ سے ایمبولینس کے ذریعے دالبندین لایا گیا لواحقین کے مطابق جیسے ہی ایمبولینس دالبندین کے علاقے کلی خدا رحیم پہنچی تو مسلح افراد نے اچانک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں کلی حاجی باز محمد دالبندین کے رہائشی ماما تاج محمد بڑیچ، ثناء اللہ بڑیچ عطاء اللہ بڑیچ اور ایمبولنس ڈراہیور شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو شیخ فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
زخمیوں کو مزید علاج کے لیے فوری طور پر کوئٹہ ریفر کردیا گیا، جہاں وہ ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ اور لواحقین نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker