پاکستان

ایم پی اے ایوب گادھی پر حملہ کیس کے 3 ملزمان سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد سے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی پرحملے کے تین ملزمان سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہو گئے، دو کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے ڈیرہ پرموجود 4 شہری بھی جاں بحق ہو گئے تھے، سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے رجانہ کے علاقہ میں چھاپہ مارا، ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی ، پولیس مقابلہ میں ہلاک اور گرفتار ہونیوالے ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker