پاکستان
شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ڈیجیٹل ایپ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی۔



