پاکستانتازہ ترین

دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے: بیرسٹرگوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بجٹ کے معاملےکو ایک آئینی اور اہم ایشو قرار دیدیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی اور اہم ایشو ہے، دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے۔

بیرسٹرگوہر نےکہا وفاقی حکومت گزشتہ 4 سال میں ناکام ہوتی رہی ہے، حکومت نے ایف بی آر کو ناکام کیا کہ وہ اصلاحات نہ لاسکے، آپ نے ادارہ جاتی اصلاحات نہ کیں جس سےکاروباری طبقہ بھی متاثر ہوا، آپ نے جتنا قرضہ لیا ملکی تاریخ میں اتنا کسی نے قرضہ نہیں لیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کا شیئر انہیں مکمل طورپر ملنا چاہیے، این ایف سی پر جو عمل آپ براہ راست نہیں کرسکتے وہ کسی دوسرے راستے سے بھی نہیں کرسکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کسی بھی دشمن کے خلاف ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker