گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق 15 تاریخ کو فائنل نمبر گیم سامنے آئے گا ، انہيں مزید 2 یا 3 سیٹیں مل جائيں گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان سے کوئی رابطہ نہيں کیا۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن نے کہاکہ انہيں مطلوبہ 3 سیٹیں مل جائيں گی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت اپوزيشن میں ہی رہے تو بہتر ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔17 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہے۔
پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 7،مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔
پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے بغیر حکومت بنانے کا امکان ہے اور آزاد ارکان کو شامل کرنے پر غورہے۔
ابھی 15 جون کو پانچ حلقوں کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے بعد حتمی نتائج کا انتظارہے۔



