محکمہ صحت بلوچستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، ہڑتال، خلافِ ضابطہ سرگرمیوں اور محکمہ جاتی نظم و ضبط کی پامالی پر 23 ڈاکٹروں کو معطل اور 25 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند
معزز عدلیہ کے صادر کردہ احکامات کے تحت انسانی جانوں اور صحت سے متعلق اداروں میں ہڑتال اور بندش غیر قانونی اقدامات ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔

🟠 محکمہ صحت بلوچستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، ہڑتال، خلافِ ضابطہ سرگرمیوں اور محکمہ جاتی نظم و ضبط کی پامالی پر 23 ڈاکٹروں کو معطل اور 25 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند،
🔶 معزز عدلیہ کے صادر کردہ احکامات کے تحت انسانی جانوں اور صحت سے متعلق اداروں میں ہڑتال اور بندش غیر قانونی اقدامات ہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔
🔶 پوسٹ گریجویٹ تربیتی پروگرام سے وابستہ 5 ٹرینی ڈاکٹروں کی رجسٹریشن بھی معطل کر دی گئی اور ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔
🔶 بلوچستان کے تمام سرکاری صحت کے ادارے کھلے رہیں گے، لازمی سروسز سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی، شاہد رند۔
🔶 سینیئر ڈاکٹرز کی تجویز پر حکومت بلوچستان نے صحت کے اداروں میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی جائزہ کمیٹی قائم کردی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔
🔶 کمیٹی میں صوبائی حکومت کے افسران، سینیئر ڈاکٹرز، محکمہ صحت اور سیکیورٹی حکام شامل ہوں گے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔
🔶 صحت کا شعبہ براہ راست انسانی جانوں سے وابستہ ہے، عوامی مفاد کے خلاف کسی اقدام یا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شاہد رند۔
🔶 حکومت بلوچستان تمام سرکاری طبی اداروں میں بلا تعطل طبی خدمات کی فراہمی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو یقینی بنا رہی ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔
🔶 ڈاکٹر برادری کے جائز مسائل کے حل اور صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں تاہم قانون اور سروس رولز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند۔
🔶 تمام معاملات میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے حقائق اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا، شاہد رند۔
🔶 حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات، ادارہ جاتی استحکام، احتساب اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند۔



