پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل کردیا۔

اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو اقبال آفریدی کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ اقبال آفریدی نے ان کے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا سے بدتمیزی کی، اقبال آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی یہ سب ناقابل قبول ہے۔

اس دوران فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کےلیے معطل کردیا گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز نہیں ملیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker