
اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری مشاورت یا رائےکے بغیر ہی گورنر سندھ کو تبدیل کیاگیا۔
جیو نیوزکے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی جس کےاختتام پرمحسن نقوی اورخالد مقبول اکٹھےکابینہ اجلاس میں شرکت کےلیے نکلے۔
اس موقع پر صحافیوں نے خالد مقبول سے سوال کیا کہ ایم کیو ایم مطالبات اورگورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیراعظم یا وزیرداخلہ سے بات ہوئی؟ اس پر خالد مقبول نے کہا کہ ہماری مشاورت یا رائےکے بغیر ہی گورنرکوتبدیل کیاگیا۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کے اپنے ساتھی آپ پر تحفظات کااظہار کررہے ہیں کیا مسئلہ ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، اگرمیں نے کچھ فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا۔



