بلوچستان

کوئٹہ : سلطان محمد گولڈن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دو عالمی ریکارڈز کے سرٹیفکیٹس موصول ، سرٹیفکیٹس صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ اور سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے ان کے حوالے کیے

سلطان محمد گولڈن کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے سرٹیفکیٹس موصول

گزشتہ سال کوئٹہ میں قائم کیے گئے دو عالمی ریکارڈز کے سرٹیفکیٹس صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ اور سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے دیئے

کوئٹہ : سلطان محمد گولڈن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دو عالمی ریکارڈز کے سرٹیفکیٹس موصول ہوگئے۔ سرٹیفکیٹس آج صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ اور سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے ان کے حوالے کیے اور اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سلطان محمد گولڈن نے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرکے نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس موقع پر سلطان محمد گولڈن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کے نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل مزید دو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے گولڈن عمر فاروق نے بھی مستقبل میں ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کوشش کرنی ہے، واضح رہے کہ سلطان گولڈن نے گزشتہ سال کوئٹہ میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر کے دنیا کو حیران کیا تھا، سلطان محمد نے طویل ترین ریورس کار جمپ اور ریورس میں تیز ترین ایک میل ڈرائیونگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ، سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کے دونوں مشکل چیلنجز کامیابی سے مکمل کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کئے جبکہ اب ان کامیابیوں کے باضابطہ سرٹیفکیٹس بھی موصول ہوگئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker