پاکستانتازہ ترین

برطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج

ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نفرت انگیز بیانات پر میر پور کے رہائشی عمران شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم نے برطانیہ میں عوامی اجتماع میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات دیے۔

عمران شیخ کے خلاف تھانہ سٹی میرپور میں 504،505،406 اور 123 اے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے برطانیہ میں عوامی اجتماع میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز بیانات دیے۔ مقدمہ ریاست کے خلاف عوام کو اکسانے، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانےکے لیے نفرت انگیز تقاریر کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے قومی اداروں کے سربراہان کے خلاف نامناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کی۔

پولیس نے مستند شواہدکی بنیاد پر مقدمےکا اندراج کرکے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker