
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصطفیٰ سالک اور عرفان کمال پر چوری شدہ سامان رکھنے کا ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 18 ہزار ڈالر ہے، جس میں انگلینڈ ٹیم کی کٹ اور دیگر آلات شامل تھے۔
حکام کے مطابق یہ سامان اس وقت چوری کیا گیا جب اسے فلوریڈا میں واقع انگلینڈ کے تربیتی کیمپ سے کینساس سٹی میں قائم ورلڈ کپ بیس تک منتقل کیا جا رہا تھا۔
ریاستی قانون قانون کے تحت اس جرم کی سزا زیادہ سے زیادہ سات سال قید ہو سکتی ہے۔



