پاکستان

آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئین کو ضرور پڑھ لیں، آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker