Sindپاکستان

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: ایم کیو ایم رہنما پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کےتین سال بعد ایم کیو ایم اور اس کے کارکنوں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، میں پہلے دن سے کہتا تھا کہ وقت کا آئے گا سچ سب کے سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، سانحہ کے شہدا کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس فیصلے کو قبول کیا کہ یہ آگ مالکان کی مجرمانہ غفلت تھی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب ہمیں لگا بانی ایم کیوایم ہماری قوم کے لیے کچھ نہیں کرپائیں گے تو ہم نے بغاوت کی، ہم نے غداری نہیں کی اور جو یہاں ہے یہی ایم کیو ایم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پرچل رہا ہے پنکی کےکام میں سرے فہرست ایم کیو ایم کے ایم این اے کا نام ہے، ہم نے اس ایم این اے کے خلاف کیا ایکشن لیا، میں لعنت بھیجتا ہوں سارے عہدوں پر جب قوم کھائی میں گر رہی ہو اور ہم کچھ نہیں کر سکیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کو پارٹی سربراہ اس لیے نہیں بنایا کہ جن سےحقوق لینےہیں ان سےسربراہی کی ایکسٹینشن کرائیں، ہمیں اندازہ ہوتا کہ چیئرمین ایسا ہوگا تو ہم پارٹی بند کرکے چلےجاتے کبھی مل کر نہ بیٹھتے، جس لیڈر کا کردار نہیں ہے وہ قوم کا مقدمہ نہیں لڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker