انٹرنیشنل

برازیل میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 افراد جاں بحق

برازیل میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیلی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرائے۔

برازیلی حکام نے بتایاکہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد الیکٹرک کار پارکنگ میں گرا جس کے باعث وہاں موجود 20 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں ہیلی کاپٹروں میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker