پاکستان

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

کراچی: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ کسی تاجرکا طرزِ زندگی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس شاہانہ ہو تو اس کا آڈٹ گا۔

ایک پروگرام میں‌گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے وضاحت کی کہ یہ تصور درست نہیں کہ کوئی تاجر محض 25ہزار روپے ادا کرکے مکمل طور پر ٹیکس ذمہ داری سے آزاد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی تاجرکا طرزِ زندگی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس شاہانہ ہو تو اس کا آڈٹ گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ اگر کسی تاجر کی فروخت زیادہ ہے تو اسے مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 70لاکھ افراد درست مقدار میں ٹیکس ادا نہیں کر رہے،کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس کا نفاذ اصولی طور پر درست اقدام نہیں تھا، یہ مخصوص معاشی اور مالی مجبوریوں کے تحت عائد کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker