مقامی خبریں

امریکہ ایران امن معاہدہ، وزیراعظم شہباز شریف کے ایک ٹویٹ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں یکدم گرادیں

وزیراعظم شہباز شریف کی ٹویٹ نے عالمی معاشی مارکیٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی ٹویٹ نے عالمی معاشی مارکیٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں یکدم کریش کر گئیں۔ پاکستان کی کامیاب سفارتی ثالثی کے نتیجے میں جب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹویٹر (X) ہینڈل پر امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا، تو عالمی سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کا اعتماد بحال ہو گیا۔
اس بریکنگ نیوز کے سامنے آتے ہی سپلائی کے خدشات ختم ہوئے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 4.8 فیصد گر کر 83.18 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 5.6 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 80.13 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق، یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پاکستانی وزیراعظم کے سوشل میڈیا پیغام نے عالمی انرجی مارکیٹ کے رخ کو بدل کر رکھ دیا ہو۔
اس ٹویٹ نے نہ صرف خلیج میں توانائی کے بحران کے بادل چھاٹ دیے بلکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker