خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسرکے فرزند سمیت دو افراد جاں بحق

خضدارشہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز ارباب کمپلیکس میں اچانک نامعلوم مسلح افرادنےفائرنگ کردی گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے ہر سو کہرام مچ گیا بازارچند لمحوں میں سوگوار منظر پیش کرنے لگااس بے رحم فائرنگ کی زد میں دو قیمتی جانیں ابدی نیند سوگئیں جاں بحق ہونے والوں میں عبدالستار ولد فتح محمد اوردوسرا نام شاہ جہاں ولد عبداللہ پندرانی کاہے جو ایس ایچ او عبداللہ پندرانی کے فرزند ہیں واقعے کے بعد ارباب کمپلیکس کی رونقیں سسکیوں میں بدل گئیں پولیس بھاری نفری نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندیاں قائم کر دیں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی حملہ فائرنگ کے بعدفرار ہوگئے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی گرفتاری اور واقعہ کے متعلق تحقیقات کررہی ہے


