بلوچستان
ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے واٹر ٹینکر پر فائرنگ کرکے 2افراد ڈرائیور فیض اللہ اور اسکے ساتھی نذیر احمد مرہٹہ بگٹی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔



