فٹ بالکھیل

کیپ ورڈی کے عمر رسیدہ گول کیپر نے 7 گول روک کر سب کو حیران کردیا

کیپ ورڈی کے عمر رسیدہ گول کیپر نے اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کردیا۔

فٹ بال ورلڈکپ کی تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی کیپ ورڈی (Cape Verde)کے 40 سالہ گول کیپر وزینا (Vozinha) نے اپنی شاندار گول کیپنگ سے دُنیائے فٹ بال کو حیران کردیا۔

گول کیپر وزینا اسپینش کھلاڑیوں کے سامنے آہنی دیوار بن گئے اور 7 ایسے خطرناک حملے ناکام بنائے کہ ڈیبیو پر پلیئر آف دی میچ قرار پاگئے۔

واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا ہے۔

ایٹلانٹا اسٹیڈیم میں اسپین اور کیپ ورڈی کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے برابررہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker