انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ نے میرا مشہور گانا ‘نچ پنجابن’ جعلی دستاویزات بنا کر چوری کیا: ابرار الحق کا انکشاف

عالمی شہرت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ نے میرا مشہور گانا 'نچ پنجابن' جعلی دستاویزات بنا کر چورا کیا۔

حال ہی میں ابرارالحق نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

میزبان نے گلوکار سے ان کا مشہور گانے کے حقوق غیر قانونی طور پر استعمال ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ میں نے اپنا مشہور گانا’ نچ پنجابن’ بالی وڈ کو نہیں بیچا، جب میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے مجھے دلچسپ جواب دیا۔

ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ مجھے بولا گیا کہ آپ کا ایک دوست ہارون ہے آپ اس سے پوچھیں، ہم نے یہ گانا ہارون سے لیا تھا جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں نے گانا ہارون کو نہیں دیا یہ میری ملکیت ہے۔

ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ میرے جعلی دستخط کے ساتھ جعلی دستاویزات بنا کر رکھے ہوئے ہیں، صرف میرے ساتھ نہیں بالی وڈ نے بہت سارے آرٹسٹ کے ساتھ یہ ہی کیا ہوا ہے، انہیں معلوم ہے کہ کیسے بات کو توڑ موڑ کرکے پیش کرنا ہے۔

میزبان نے پھر سوال کیا کہ کیا کرن جوہر کی فلم میں ‘ نچ پنجابن’ گانے کی اجازت آپ سے لی گئی؟ اس پر ابرار الحق نے مزید کہا کہ مجھے سے اجازت نہیں لی اور پوری فلم ایک گانے پر رکھ کر بیچی ہے اور یہ زیادتی کی ہے، میں نے اس پر کیس کیا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker