پاکستان

بی آئی ایس پی کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک ہے، ہم اس پروگرام کا دفاع کرتے رہیں گے: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ جس طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ٹارگٹ کیا گیا وہ افسوسناک ہے لہٰذا کوئی اس کا دفاع کرے نہ کرے ہم اس کا دفاع کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کو معاشی مشکلات ہیں تو صوبوں کو بھی معاشی مشکلات ہیں،18ویں ترمیم کے باوجود کسی صوبے کو اپنا شیئر نہیں دیا گیا، حکومت کے ساتھ مل کر مختلف مسائل کا آئینی حل نکالا، صوبائی حکومتوں نے بار بار قربانی دی، آج بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نےبھی اپنے سیاسی مسائل کو ایک طرف رکھ کر فیصلہ کیا،کے پی حکومت نے فیصلہ کیا کہ قومی مفاد میں حصہ ڈالیں گے، پی ٹی آئی کے فیصلے کو اس فلور پر ویلکم کرتا ہوں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اگر اسی انداز میں قومی مفاد کے لیےکام کرتے رہے تو ہرمشکل کا مقابلہ کریں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کام کرتا ہے،دنیا اس بات کو مانتی ہے، عالمی دنیا کہہ رہی ہے بے نظیر انکم سپورٹ بہترین منصوبہ ہے، غربت کا مقابلہ کرنا ہے تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں بڑھانا چاہیے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے لاکھوں گھرانوں کی مدد کی ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بی آئی ایس پی میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم نے پراپیگنڈےکےباوجود بی آئی ایس پی کو آگےبڑھانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی نے سیلاب اور کورونا میں بہترین کام کیا، جس طرح بی آئی ایس پی کو ٹارگٹ کیاگیا یہ افسوسناک اور شرمناک ہے ، جو قوم اپنے لوگوں کے دل جیت لیتی ہے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،اگر انتہا پسندی تشدد پسندی کا مقابلہ کرنا ہےتو لوگوں کو اعتماد دینا ہوگا، کوئی اور دفاع کرےنہ کرے پیپلز پارٹی اس پروگرام کا دفاع کرےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker